مقبوضہ جموں و کشمیر

دل خالصہ کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید ردعمل

dal khalsa kanwar singhامرتسر:
سکھوں کی تنظیم دل خالصہ کے رہنماکنور پال سنگھ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے نریندر مودی حکومت کے غیر قانونی اقدام کی توثیق سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پرشدید ردعمل ظاہرکیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنور پال سنگھ نے امرتسر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی عدلیہ اس حقیقت کو کیسے نظر انداز کر سکتی ہے کہ تنازعہ کشمیر ابھی تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرموجو ہے؟انہوں نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ بھی سیاست سے بالاتر نہیں ہے اور دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدام کی توثیق سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے سے ہی متوقع تھااور یہ سوچنابھی بے وقوفی ہے کہ سپریم کورٹ مودی حکومت کے اس یکطرفہ فیصلے کو کالعدم قراردیگی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button