مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیرنئی دہلی کی غلط پالیسیوں کا شکارہے: کانگریس

جموں14نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سربراہ وقار رسول وانی نے کہاہے کہ بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو مختلف شعبوں میں تباہ کر دیا ہے کیونکہ اس حکومت کے تحت خطے نے اپنی شناخت، ریاستی حیثیت کھودی ہے اور کشمیری عوام نوکریوںاور زمینوں کے حقوق اور تجارت اور کاروبار کے مواقع سے محروم ہو گئے ہیں۔
وقار رسول وانی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے علاوہ علاقے میں جو بھی تقرریاں اور بھرتیاں کی گئیں، ان میںبدعنوانی اور سیکنڈل دیکھنے میں آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل، قیمتوں پر کنٹرول اور سالانہ دو کروڑ نوکریوں کے نام پر لوگوں کا استحصال کیاگیا۔لیکن نفرت اور تقسیم کی سیاست کے علاوہ بی جے پی کے تمام وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک تاریخی ریاست ہے جہاں بھارت کی بیشتر ریاستوں کے مقابلے معیار زندگی بہت بہترتھا لیکن اب اسے سیاسی غیر یقینی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما غلام احمد میر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کا شکار ہے جو جمہوریت کی بنیاد کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر نے بی جے پی کے تحت اپنی شناخت کھو دی ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لئے جدوجہد میں کانگریس کا ساتھ دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button