مقبوضہ جموں و کشمیر

جسٹس علی ماگرے کو مقبوضہ جموں وکشمیر ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش

سرینگر30 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے جسٹس علی محمد ماگرے کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی دینے جبکہ چیف جسٹس پنکج متھل کو مقبوضہ علاقے سے راجستھان تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔
اس سلسلے میں بھارتی سپریم کورٹ کے کا لجیم Collegium نے چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی میں ایک قرار داد منظور کی ہے۔
سپریم کورٹ کالجیم نے 28 ستمبر بروز بدھ ایک اجلاس میں ڈاکٹر ایس مرلی دھر کو اڑیسہ سے مدراس اور پنکج متھل کو مقبوضہ جموںوکشمیر سے راجستھان منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے Collegiumنے جسٹس علی محمد ماگرے کو مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی۔جسٹس ماگرے کو مارچ 2013 میں ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button