محاصرے اور تلاشی

راجوری، پونچھ میں بھارتی فورسز کی بھارتی تعینانی کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن، انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل

57eb2692-d949-4c40-9260-1bdba27aea1fجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دورے سے قبل آج جموں خطے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں اضلاع میں آج مسلسل پانچوین روز بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہے ۔ انٹرنیٹ سروس جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بھارتی فورسز کی حراست میں تین کشمیریوں کے قتل کے بعد معطل کی گئی تھی۔ بیگناہ شہریوں کے قتل کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور شہید شہریوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
قابض بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ راجوری ، پونچھ میں اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد راج ناتھ سنگھ کے دورے کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔
دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کے جنوبی اضلاع کولگام، اسلام آ باد ، شوپیاں اور پلوامہ میں بھی پابندیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
شاہراہوں پر مزید چیک پوسٹیں اور ناکے قائم کیے گئے ہیں ۔ بھارتی فورسز اہلکار گاڑیو ں ، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی لے رہے ہیں ۔لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں ،کسی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button