محاصرے اور تلاشی
پونچھ، ریاسی اضلاع میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزنے پونچھ اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج،پیراملٹری سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے دونوں اضلاع کے سلوتری،منگنار اور دادویا پونی سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مشکوک نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد کئی علاقوں میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ بھارتی فوجیوں نے لوگوں کو کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کا بھی حکم دیا۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ کے اوائل سے جموں خطے کے مختلف اضلاع میں نام نہاد مشکوک نقل و حرکت کے نام پر درجنوں فوجی آپریشن کئے ۔