محاصرے اور تلاشی
پونچھ میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی دوسرے روز بھی جاری
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ میں کرشنا گھاٹی سیکٹر کے کواڑیا ں جنگلی علاقے میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی آج دوسرے روز بھی جاری ر ہی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز فوجی کانوائی پرحملے میں ملوث حملہ آوروںکو تلاش کرنے کے لئے سراغ رساں کتے اور ڈرون کیمرے استعمال کررہی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعے کی شام کو کرشنا گھاٹی سیکٹر میں حملہ آوروں نے فوجی کانوائی پر حملہ کیاتھا۔ بھارتی فورسز نے ہفتے کی صبح مزید کئی جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آوروںکا سراغ لگانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلی علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے اور سراغ رساں کتوں کو بھی کام پر لگادیا گیا ہے جبکہ بھارتی فوج کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔