آزاد کشمیر

کشمیری بھارت کے آگے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے، وزیر اعظم آزادکشمیر

AJKPMکوٹلی : وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے آگے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے ،مودی نے آزادکشمیر میں کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو بھارت کے اندر گھس کر ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کیلئے قومی،سیاسی،مذہبی و عسکری قیادت ایک ہے۔
وزیر اعظم آزاد جموںوکشمیر نے آج آزاد جموںوکشمیر کے شہر کوٹلی میں ” دفاع حق خوداریت “ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے تحریک آزادی کشمیر سے ذرا برابر روگردانی کی تو ہماری داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارا سارا نظام تحریک آزادی کا مرہون منت ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کاکول میں اپنے پہلے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ دفاع حق خودارادیت کے لیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے ،جب تک ایک کشمیری بھی زندہ ہے بھارت کے جابرانہ اور ظالمانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے الحاق پاکستان کا فیصلہ پاکستان بننے سے پہلے کیا تھا اور انشائاللہ ہم اپنے اسلاف کے نظریہ ”الحاق پاکستان“ پر پوری طرح قائم ہیں اور اسے تکمیل پاکستان میں تبدیل کر کے رہیں گے، ہماری ترجیح اول تحریک آزادی کشمیر ہے۔وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ عسکری وسیاسی قیادت کشمیر پر ایک ہے اور ہم اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس تحریک آزادی کے لئے آزاد خطہ ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ تحریک آزادی کیسے مضبوط ہو سکتی ہے ،ہمیں ہر صورت میں کشمیرکی وحدت کو جوڑ کر رکھناہے۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ جب تک ہمیں حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پرقائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد،پیپلز پارٹی کے صدر ممبر اسمبلی چوہدری محمد یسین, سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینرمحمود احمد ساغر،سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمتین،وزرا حکومت ملک ظفر،جاوید اقبال بڈھانوی،میاں عبدالوحید،چوہدری اخلاق, چوہدری یاسر سلطان،چوہدری عامر یسین،دیوان علی خان چغتائی،چوہدری اظہر صادق, نثار انصر ابدالی،چوہدری محمد رشید،وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین پیر مظہر سعید،مشیر وزیراعظم کرنل (ر) معروف،مشیر حکومت محترمہ نبیلہ ایوب،سردار امجد، اور لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر ایڈوکیٹ کے علاوہ جمعیت علماءئے پاکستان،جماعت اسلامی،تحریک لبیک کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button