بھارت

مودی خارجہ پالیسی کے معاملات اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں: کانگریس

download (6)نئی دہلی : بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالاراجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سربراہ ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی خارجہ پالیسی کے معاملات اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مالدیپ کے ساتھ حالیہ تنازعے کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کانگریس صدر نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی ہر چیز کو ذاتی طور پر لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہمیں اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی ضرورت ہے۔تاہم ہمیں ہرقسم کی صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی خارجہ پالیسی کے معاملات اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کسی بھی وقت کسی کو بھی گلے لگا لیتے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے لوگوں کو گالیاں بھی دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اردگرد موجود لوگوں کو نہیں بدل سکتے۔ ہمیں ایک ساتھ رہنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔ لیکن جب کوئی ہم پر حملہ کرتا ہے تو ہمیں ملک کے مفاد میں سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button