مدھیہ پردیش :نامعلوم حملہ آوروں کا کالج پروفیسر پر بہیمانہ تشدد، شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل
بھوپال:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جے ایچ پی جی کالج کے ایک پروفیسر پر کیمپس میں لاٹھیوں اور مرچ پاوڈر کے ساتھ وحشیانہ حملہ کیاگیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب حملہ آوروں کا ایک گروپ لاٹھیو ں اور مرچ پاوڈر کے ساتھ کالج کے احاطہ میں داخل ہوگیا۔ن کا نشانہ اسسٹنٹ پروفیسر نیرج دھاکڑ تھے جن کا تعلق سسنکرت ڈپارٹمنٹ سے ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حملہ آوروں نے پروفیسر دھاکڑ کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر ڈال دیا اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔ حملہ آور پروفیسر دھاکڑ کو اس وقت تک مارپیٹ کا نشانہ بناتے رہے جب تک کہ وہ بیہوش نہیں ہوئے۔
حملہ آوروں کے فرار ہونے کے بعد ہی پروفیسر دھاکڑ کے ساتھی ان کی مدد کے لیے پہنچے اور انہیں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل پہنچایا۔ پروفیسر دھاکڑ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے سر‘ہاتھوں اور پیروں پر چوٹیں آئی ہیں۔بتایا جاتا ہے پروفیسر دھاکڑ اور ان کے ایک سابق طالب علم انوٹھاکر کے درمیان کچھ عرصہ قبل ہوئی بحث و تکرار کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔