بھارت
منی پور: پرتشدد واقعات میں مزید 5افراد ہلاک
امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مسلح افراد کے بھیس میں ریاست کے ضلع بشنو پور کے علاقے ننگتھونگ کھا کھنو میں مبینہ طور پرمیتی برادری کے 4افراد کو ہلاک کر دیا۔ہلاک ہونیوالوں میں اوینم بامولجاو اور اسکابیٹا اوینم مانیٹومبا، تھیم سومن اور ننگتھوجام نبڈویپ سنگھ شامل ہیں۔ ان ہلاکتوں کے بعد امپھال میں مختلف مقامات پر زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ علاقے میں مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے 3اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریاست میں صورتحال مسلسل کشیدہ ہے۔ اس سے قبل جمعرات کی صبح ایک اور واقعے میں بھارتی فوجیوں نے امپھال کے مغربی ضلع کے کانگچپ میں میتی برادری کے ایک 23 سالہ نوجوان کو قتل کردیاتھا۔