مقبوضہ جموں و کشمیر

گاؤکدل قتل عام کے متاثرین کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود انصاف سے محروم

GEVRcPrbcAE_Nvu

اسلام آباد:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گاﺅ کدل قتل عام کے متاثرین 34سال گزرنے کے باوجود آج بھی انصاف سے محروم ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے21جنوری 1990کو سرینگر کے علاقے گاﺅکدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائدنہتے شہریوں کو شہید کر دیا تھا ۔ مظاہرین ایک رات پہلے فوجیوں کے ہاتھوں متعدد خواتین کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 1989سے لے کر اب تک متعدد قتل عام کئے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاکہ گزشتہ 35سال میں 96ہزار287کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور گاﺅ کدل جیسے قتل عام کی یادیں کشمیریوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ قتل عام کا مقصد کشمیر ی عوام میں خوف ودہشت پیدا کرنا اور کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر قتل کرنے کا مقصدعلاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے اس کی مسلم اکثریتی حیثیت کو ختم کرنا تھا۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ گاﺅ کدل اور دیگر قتل عام قابض فوجیوں کی مجرمانہ کارروائیوں کی یاد دلاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں گاﺅ کدل جیسے مزید قتل عام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ہندوتوا سے متاثرہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندھا دھند قتل وغارت کشمیریوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد سے دورنہیں رکھ سکتا اوروہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی کے حصول تک چین سے نہیںبیٹھیں گے۔ رپورٹ میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کئے گئے قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کریں۔ دنیا کو گاﺅکدل سمیت خطے میں ہونے والے قتل عام کے تمام واقعات کے مجرموں کو سزا دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ کشمیر کی قتل گاہیں نام نہاد مہذب دنیا کے لیے ایک چیلنج ہیں۔

دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، شمیم شال، جاوید احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، سید گلشن احمد، محمد سلطان بٹ، الطاف احمد بٹ اور مشتاق احمد بٹ نے گاﺅ کدل قتل عام کے شہدا ءکو ان کے 34ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button