مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے، جہاں موت کا رقص جاری ہے ،مشعال ملک

اسلام آباد 05دسمبر (کے ایم ایس)
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور بھارت کی جیل میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دینے کے بجائے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھاہے جہاں موت کا رقص جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنا حق خودارادیت مانگنے پر کشمیریوںکی آواز کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرادیا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام تمام تر بھارتی مظالم کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگارہے ہیں اوراقوام متحدہ کوکشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے۔مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ایک اورسال گزرچکاہے،دعا ہے 2023کشمیریوں کے لیے بھارتی تسلط سے آزادی کا سال ثابت ہو۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں موت کارقص جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button