مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت:خاتون نے دو بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کر لی
نئی دلی 31 اگست (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک 33 سالہ خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع چھتر پور کے گائوں پروا میں پیش آیا۔خاتون نے اپنی دس سالہ اورچار سالہ بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی ۔ واقعے کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جارہا ہے ۔ حادثے میں چار سالہ بچی محفوظ رہی ۔ پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے ۔ KMS-04/Y