مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے جموں میں مسلمان نوجوان گرفتار کر لیا

arrestجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں شہر میں ایک مسلمان نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے شہر کے علاقے بٹھنڈی میں بشیر احمد نامی نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارکرانہیں گرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کاجواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیا۔
دریں اثناء پولیس نے ضلع کشتواڑ میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر ایک کمسن لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا سائبر سیل علاقے میں سوشل میڈیا کی تمام سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button