مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ :بھارتی پولیس کا مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، متعدد زخمی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن چینہ بل میں پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پٹن چینہ بل Pattan Chainbal کے لوگ علاقے کو درپیش پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے بارہمولہ سرینگر شاہراہ پر دھرنا دے رکھا تھا کہ اس دوران بھارتی پویس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ جس کے بعد مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں ۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر سخت پتھراﺅ کیا۔
آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے متعد د مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پتھراﺅ کی وجہ سے بھارتی پولیس کی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مظاہرین نے اس موقع پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
ہنگامہ آرائی کے دوران بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ساجد یوسف شاہ اور ساحل بشیر بٹ سیکورٹی گارڑز کے ہمراہ ایک کار میں علاقے سے گزر رہے تھی ، مظاہرین نے ان پر بھی پتھراﺅ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق پتھراﺅ کے نتیجے میں بی جے پی رہنماﺅں کے سیکورٹی گارڑ زخمی ہوگئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button