مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیر پر اپنے جبری قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے طاقت کا سہارا لے رہا ہے، پیروان ولایت

سرینگر05 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیروان ولایت نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے پر اپنے جبری اور غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کے لیے صرف اور صرف طاقت کا سہارا لے رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیروان ولایت کے ترجمان نے سرینگر میں اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میںقابض فورسز اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منانے کے موقع پر سراسر ایک متکبرانہ تقریر کی جس میںجارحانہ پن واضح تھا۔انہوں نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے بھارت نے مقبوضہ علاقے میں پیرا ملٹری فورسز کی مزید پچاس کمپنیاں تعینات کر دی ہیں جنہوں نے سرینگر میں شادی ہالوں پر بھی قبضہ جمالیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سرینگر اور دیگر قصبوں کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں ہرطرف قابض بھارتی فورسز اہلکار نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت نے جموںوکشمیر کے حوالے جو جارحانہ پالیسی اپنا رکھی ہے اسکے سنگین نتائج نکلیں گے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی کی تمام چیرہ دستیوں اور اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے عظیم مشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ترجمان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورموں پر بھر پور انداز سے اٹھانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button