مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت

mirwaiz 21-3-24سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو انکے 86 ویں یوم وفات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک پیغام میں کہاکہ علامہ اقبال کا کلام جو قرآن حکیم کی ہی فلسفیانہ تشریح ہے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک بے مثال، لافانی اور انمول سرمایہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیام میں انسان دوستی ، محبت، رواداری اور انسانی قدروں کو نمایاں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے فلسفہ خودی کے ذریعے عرفان ذات، خدمت خلق اور معرفت خداوندی کا جو درس دیا ہے اس پر موجودہ وقت میں عمل کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔میر واعظ نے کہا کہ علامہ کا کلام اور پیغام ہماری نئی نسل کیلئے بیداری اور عزت نفس کاذریعہ ہے جس پر عمل کرنا ایک بہتر معاشرے کی بنیاد کیلئے ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button