بھارت

بھارت: الیکشن کمشنر ارون گوئل مستعفی، سیاسی حلقوں میں ہلچل

high ranking indian official resignsنئی دلی:
بھارت میں الیکشن کمشنر ارون گوئل نے عام انتخابات کے قریب اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ان کے استعفے سے سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچ گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گوئل کے مستعفی ہونے کے بعد اب پول پینل صرف چیف الیکشن کمشنر راجیوکمار کے پاس رہ گیا ہے جب کہ بھارتی الیکشن کمیشن کو پہلے ہی دو ممبرا ن تک کم کر دیا گیا ہے۔ارون گوئل کی معیاد دسمبر2027تک تھی لیکن انہوں نے 2024کے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے متوقع اعلان سے کچھ وز پہلے استعفیٰ دیا ۔ وزارت قانون نے انکے اچانک استعفے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button