بھارت

ممبئی :بھارتی بحریہ کی خاتون اہلکار نے خودکشی کر لی

body

ممبئی :بھارتی بحریہ میں زیر تربیت 20سالہ خاتون اہلکار نے ممبئی میں خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بحریہ میں اگنی ویر اسکیم کے تحت تربیت حاصل کرنے والی خاتون نے ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے مالوانی میں آئی این ایس ہملہ میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی۔بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریاست کیرالہ کی رہائشی خاتون مالوانی میں آئی این ایس ہملہ میں تربیت حاصل کر رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس نے پیر کی صبح اپنے ہاسٹل کے کمرے میںپھندہ لگا کر خودکشی کی ۔انہوں نے کہا کہ خاتون اپنی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد 15دنوں سے اس مرکز میں مقیم تھی ۔پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ پولیس نے خاتون کی موت کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔2022 میں متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے تحت نوجوانوں کوبھارتی افواج میں بھرتی کیاجاتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button