بھارت

بھارت: ہائی کورٹ نے گواہاٹی ایئرپورٹ پرنماز پڑھنے کے لیے جگہ فراہم کرنے کی درخواست مستردکردی

گواہاٹی : بھارتی ریاست آسام کی ہائی کورٹ نے اپنی متعصبانہ ذہنیت کا اظہارکرتے ہوئے گواہاٹی ایئرپورٹ پر مسافروں کونماز پڑھنے کے لیے ایک علیحدہ جگہ فراہم کرنے کی درخواست مستردکر دی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیف جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس سشمتا کھاند نے کہا کہ اگر نماز کے لیے الگ سے کمرہ نہیں بنے گا تو سماج کا کیا نقصان ہوگا؟ ججوں نے کہاکہ آخر اس میں مفاد عامہ جیسا کیا ہے؟چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ اس معاملے میں بنیادی حق کا کیا معاملہ ہے؟ درخواست گزار نے کہا کہ کچھ فلائٹس کی ٹائمنگ ایسی ہے جب مسلمانوں کے لیے نماز کا وقت ہوتا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا ہے تو پھر آپ کو اپنی سہولت کے مطابق فلائٹ لینی چاہیے۔ آپ نماز پڑھنے کے بعد کی فلائٹ لیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button