مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندوستان ٹائمز نے کشمیریوں کے ضبط و تحمل کے بارے میں مودی حکومت کو خبردار کردیا

ht warns modiنئی دلی:
بھارتی روزنامے ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں مودی کی بھارتی حکومت کو کشمیری عوام کے ضبط وتحمل کا پیمانہ لبریز ہونے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس صورتحال کو ایک سلگتے ہوئے آتش فشاں سے تعبیر کیا جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کشمیریوں کے درمیان بڑھتے ہوئے احساس محرومی ،انکی تنہائی اوربھارت سے بیگانگی کو اجاگر کیاگیا ہے۔ رپورٹ میں کشمیری عوام کے بھارت مخالف جذبات کوایک خاموش آتش فشاں قراردیا گیا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے ۔ ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی کے تاریخی بیانیے کی طرف اشارہ کیا ہے ۔ کشمیریوں کایہ دیرینہ مطالبہ جموں و کشمیر اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات اور بڑھتی ہوئی خلیج کی عکاسی کرتا ہے۔رپورٹ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق منظور کی گئی قراردادوں کی طرف بھی اشارہ کیاگیاہے ۔جن میں جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کیاگیا ہے اور عالمی ادارے کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کاحق دینے پرزوردیاگیا ہے ۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کشمیریوں کے بھارت مخالف جذبات کی منظر کشی کی گئی ہے۔یہ رپورٹ مودی حکومت کو کشمیریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے بات چیت اور تنازعہ کشمیر کے حل کی فوری ضرورت کی یاد دہانی کراتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button