مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : گورنر ہائو س کی طرف مارچ کرنے والے کانگریس پارٹی کے متعدد لیڈر گرفتار

congress detainedجموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر کی سرکاری رہائش گاہ راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد کانگریس پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں کوگرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس پارٹی کے رہنماء مقبوضہ علاقے میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ، ان پر قابوپانے میںمودی حکومت کی ناکامی اور مقبوضہ علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دئے جانے کی مذمت کیلئے احتجاجاً راج بھون کی طرف مارچ کر رہے تھے ۔کانگریس قائدین اور کارکنوں کو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے روا تاہم بعض لیڈر اور کارکنو نے رکاوٹوں کو ہٹاتے ہوئے گورنر ہائوس کی طرف مارچ جاری رکھا۔پولیس نے کانگریس پارٹی کے متعد د رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button