مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری کل بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طوپر منائیں گے

download (1)کشمیری عوام نے آج پاکستان کا یوم آزادی جوش وخروش سے منا یا
سرینگر14اگست(کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج درج کیا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کیا جائے گا جس کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور تمام حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ جگہ جگہ سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لئے دنیا بھر میں کشمیری بھارت مخالف مظاہرے کریں گے۔
دریں اثناء قابض حکام نے وادی کشمیر بالخصوص سرینگر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔پورے علاقے میں زمینی اور فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرینگر کے کرکٹ اسٹیڈیم جہاںسرکاری تقریب منعقد ہونی ہے ، کے ارد گرد پیراملٹری فورسز کی بھارتی نفری تعینات اور نئے بنکراور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کوبھارتی رنگ میں رنگنے کے اپنے مذموم منصوبے کے تحت 15اگست کو تمام سرکاری عمارتوں پر بھارتی پرچم لہرانے کا حکم دیا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام نے آج پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ فوج کی بھاری تعداد میں تعیناتی کے باوجود وادی کشمیر اور جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے اپنے گھروں اور دیگر عمارتوں کی چھتوں پر پاکستانی پرچم لہرائے۔ سرینگر میںکشمیریوں نے بھارت کی انتقامی کارروائیوں کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کے یوم آزادی پر اپنی خوشی کا اظہار پٹاخے چھوڑ کرکیا۔ بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں نوجوانوں نے بھارتی پرچم نذرآتش کردیے جو انہیں بھارتی حکام نے زبردستی دیے تھے۔
میر واعظ عمر فاروق اور شبیر احمد شاہ سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوںنے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ اس نے علاقے پر کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف قبضہ کررکھا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے پاکستان کو اس کے 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت تنازعہ کشمیر کے سلگتے ہوئے مسئلے کی وجہ سے امن اور خوشحالی کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکے۔
ضلع کولگام کے علاقے کیموہ میں نامعلوم افراد نے بھارتی پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیرشاخ نے پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر آج اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔KMS/S

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button