بھارت

بھارتی ائر فورس کے سابق سربراہ بی جے پی میں شامل

indian gen joins bjpنئی دہلی: بھارتی ائر فورس (آئی اے ایف) کے سابق سربراہ آر کے ایس بھدوریا نے ہندوتوا حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھدوریا نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان آج نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔وہ 2021 میں آئی اے ایف سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ انہیں فضائی جنگی امور اور منصوبہ بندی کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
سیاسی مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھدوریا کے بی جے پی میں شامل ہونے کے فیصلے سے مسلح فورسز سیاست کا شکار ہو سکتی ہیں۔ تاہم سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک فرد کے طور پر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اوروہ فورسز کو سیاست کا شکار کرنے کی کوئی نیت نہیں رکھتے ۔ بی جے پی نے پارٹی میں شامل ہونے کے ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button