بھارت
کویتی ارکان پارلیمنٹ نے ’ بی جے پی“ ارکان کے ملک میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا
کویت19 فروری (کے ایم ایس) کویت کے ارکان پارلیمنٹ نے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی ) سے وابستہ کسی بھی رکن کے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرکز برائے انسانی حقوق کے سربراہ مسچبل الشریکا نے اپنے ٹویٹر ہنڈل پر 22ارکان پارلیمنٹ کی دستخط شدہ درخواست شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”ہم بھارت میں مسلمان لڑکیوں کی سرعام تذلیل ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ ممبئی سے شائع ہونے والے اخبار ”اردو ٹائمز کی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں بی جے پی ارکان کے کویت میں داخلے پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔