امریکہ : بھارتی مزدوروں کے استحصال میں ملوث ہند و تنظیم کی مشکلات میں اضافہ
نیویارک 12نومبر ( کے ایم ایس )مریکہ میں بھارتی مزدوروں کے استحصال میں ملوث ایک سرکردہ ہندو تنظیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابقBochasanwasi Akshar Purushottam Swaminarayan Sanstha نامی تنظیم پر الزام ہے کہ اس نے بھارت سے آئے ہوئے سینکڑوں مزدوروںکو جن میں زیادہ تر دلت اور آدیواسی ہیںامریکہ میں موجود مندروں میں کم اجرت پر کام کرنے پر مجبور کیا۔کہا جاتا ہے کہ مذکور ہ تنظیم کے بھارتیہ جنتا پارٹی اورراشٹریہ سوائم سویک سنگھ سے قریبی روابط ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تنظیم کی تعریف میں کئی بار ٹویٹ کیا ہے جبکہ ان کے جلسوں سے تقاریر بھی کیں۔امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں بھارتی کارکنوں کے ایک گروپ کی طرف سے دائر مقدمہ میں BAPS کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نیو جرسی میں بڑے سوامی نارائن مندر کی تعمیر کے لیے تقریباً 1 ڈالر میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ نیو جرسی کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں گزشتہ ماہ ترمیم کی گئی تھی جس سے تنظیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بی اے پی ایس پر الزام ہے کہ اس نے بھارتی مزدوروں کو اٹلانٹا، شکاگو، ہیوسٹن لاس اینجلس اور نیو جرسی وغیرہ میں مندروں پر کام کرنے کے لیے راغب کیا اور انہیں ماہانہ صرف 450 ڈالر ادا کیے گئے۔