مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: انتظامیہ نے پانچ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کر دیا
جموں03مارچ(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے پانچ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
مقبوضہ علاقے کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے جموں خطے کے ڈوڈہ اور کشتواڑ جبکہ وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع میںتودے گرنے کی وارنگ جاری کی ہے۔ ان اضلاع کے رہائشیوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔