مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، ماس موومنٹ، ایمپلائیز موومنٹ

Thumb-kms-urduسرینگر12 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ماس موومنٹ نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردارکرے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر ماس مومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیرکے حوالے سے کئی قراردادیں منظور کی ہیں جن میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیاگیا ہے لیکن ان قرار دادوں پر عملدرآمد میںبھارتی ہٹ دھرمی بنیادی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیری عوام روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اوراگر یہ بہیمانہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو دنیا کے امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔شبیر احمد نے کہاکہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہر گزدبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ ددنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں پر جاری ظلم و ستم اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اورکشمیریوں کا انکا ناقابل تنسیخ ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔
دریں اثنا جموں کشمیر ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری بیان میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ جبر واستبداد کے وحشیانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا لے گا تو یہ اسکی غلط فہمی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کررکھاہے اور بھارتی فورسز علاقے میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں میں ملوث ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری بھارتی ظلم و تشدد کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button