مقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کی تدفین کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کی پولیس سے رپورٹ طلب

 

سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے شہیدحریت رہنما سید علی گیلانی کی میت چھیننے اور رات کے اندھیرے میں جبری تدفین پربڑھتی ہوئی تنقیدکے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس یکم ستمبر کو سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد پیش آنے والے واقعات کی ترتیب واررپورٹ تیار کر رہی ہے۔روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے سابق حریت چیئرمین کی تدفین سے متعلق پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔92 سالہ کشمیری رہنما طویل علالت کے بعد یکم ستمبر کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنے گھر میں نظربندی کے دوران انتقال کرگئے تھے۔ انہیں فوجی محاصرے میں حیدر پورہ میں مسجد کے قریب قبرستان میں دفن کیا گیا۔دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے اہلخانہ کی طرف سے زبردستی تدفین کے الزامات کے پیش نظر پولیس نے تدفین اورغسل کی کئی ویڈیوز جاری کیںلیکن ان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیںکی جا سکتی کیونکہ پولیس نے اس رات صحافیوں کو تدفین کی کوریج کرنے سے روکاتھا۔ دی ہندو نے انکشاف کیاہے کہ جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سید علی گیلانی کی تدفین کا معاملہ بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button