مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: کانگریس کے یوتھ ونگ کا بی جے پی کیخلاف مظاہرہ

جموں 13نومبر( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں انڈین نیشنل کانگریس یوتھ ونگ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس یوتھ ونگ کی مقبوضہ جمو ںوکشمیر شاخ کے صدر Uday Chib کی قیادت میں پارٹی کارکن پونچھ میں ڈاک بنگلے کے قریب جمع ہوئے اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔Uday Chib نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرکے کشمیریوںکے دل و دماغ میں سب سے زیادہ نفرت پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سخت ناراض ہیں اورسمجھتے ہیں کہ بھارت نے انکی تذلیل کی ہے۔انہوں نے بی جے پی حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو معمولی نہ سمجھے اور مزید وقت ضائع کیے بغیر علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تولوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button