مقبوضہ جموں و کشمیر

صاحب ثروت افراد بھارتی ریاستی دہشت گردی کاشکار لوگوں کوعید کے پرمسرت موقع پر ضرور یا د رکھیں، ڈی ایف پی

images (12)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے کشمیری عوام سے کفایت شعاری اور اسلامی اقدار کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے جو ہمیں ان لوگوں کے ساتھ اپنی خوشیا ں بانٹنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے جو محتاجی اور مفلسی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کے بے سہارا اور ضرورت مند بھائیوں کے درد کو محسوس کرنے کا مہینہ ہے خاص طور پرانکا لوگوں کا جو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ کی انتقامی پالیسیوں کی وجہ سے بہت سے کشمیری اپنی روزی روٹی سے محروم ہو چکے ہیں اور صاحب ثروت افراد کا یہ فرض ہے کہ وہ ان لوگوں کو بڑھ چڑھ کر اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں بے گھر افراد، شہداءکے ورثا ، یتیموں ، محتاجوں، جیلوں میں بند سیاسی کارکنوں کے اہلخانہ کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے اور انہیں عید کی خوشیوں میں بھر پور طریقے سے شامل کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button