مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت دفعہ370کی منسوخی کے بعد ظلم کے خلاف بولنے پر پی ڈی پی کو نشانہ بنا رہی ہے: محبوبہ مفتی

mehmboba mufti

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعدظلم و جبر کے خلاف بولنے پر خاص طور پر ان کی پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ پی ڈی پی لیڈروں کو دبائو ڈال کرپارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہم جبر کے خلاف کھڑے ہیں اور سمجھتے ہیں پارلیمنٹ میں ہماری آواز لداخ سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کی حقیقی صورتحال سے پردہ اٹھائے گی۔انہوں نے لوگوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جبر کے خلاف آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ محبوبہ مفتی بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں اسلام آباد-راجوری سیٹ پرپارٹی کی طرف سے امیدوارہونگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button