مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے بھارت مخالف نعرے لگانے پر ماں,بیٹی کو گرفتار کرلیا
سرینگر15 دسمبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے رنگریٹ میں جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کرنے پر ماں اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کشمیری خاتون افروزہ اور اس کی بیٹی آسیہ کو رنگریٹ میں ایک مقابلے میں کشمیری نوجوان وں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بھارت مخالف نعرے لگانے پر گرفتار کیاگیا ۔
واضح رہے کہ سرینگر کے علاقے رنگریٹ میں پیر کو بھارتی فوجیوں نے ایک جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔