مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:3بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمہ میں فردم جرم عائد
سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ نے ضلع بارہمولہ کی ایک عدالت میں 3 بے گناہ کشمیریوں کے خلاف فردمجرم عائد کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی یو نے کشمیری نوجوانوں شوکت علی اعوان، احمد دین کھٹانہ اور محمد صدیق کھٹانہ کے خلاف گزشتہ سال درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی کی خصوصی عدالت میں فردم جرم عائد کی ہے ۔تینوں نوجوانوں کو بھارتی پولیس نے گزشتہ سال اگست میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا تھا۔ان کے خلاف جھوٹامقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون(یو اے پی اے)کے تحت درج کیا گیا تھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 16فروری تک ملتوی کردی ہے ۔