پاکستان

بھارت سے آنیوالے سکھ یا تری حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے

sikhاسلام آباد:
بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے بھارت سے آنیوالے 2400سکھ یا تری حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا ۔بورڈ نے گورودوارہ جنم استھان کو خوبصور ت انداز میں سجانے کے علاوہ دیگر اعلی انتظامی اقدامات کئے ہیں جبکہ یاتریوں کو رہائش، ٹرانسپورٹ، لنگر اور میڈیکل کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سکھ یا تری گوردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا بھی دورہ کریں گے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سکھ رہنمائو ں نے کہا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں، گوردوارہ جنم استھان کی خوبصورتی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ہمارے مقدس مقامات کا بہترین تحفظ اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button