پاکستان

دنیا بھر میں صیہونی نیتن یاہو اور ہندوتوانریندرمودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب گیا ہے : مشعال ملک

mishaal-malik_akhbar

راولپنڈی:نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہاہے کہ فلسطین اور کشمیر کھلی جیلیں ہیں اور جہاں غاصب قوتیں نہتے لوگوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 دن سے فلسطین پر قیامت ٹوٹی ہوئی ہے اور ہر کوئی خون کے آنسو رو رہا ہے۔تاہم اسرائیل کو روکنے کیلئے دنیا سے کوئی مضبوط او رتوانا آواز نہیں اٹھ رہی ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہر 15 منٹ بعد 1 فلسطینی بچے کو شہید کر رہی ہے اوروائٹ فاسفورس کا استعمال کر کے فلسطینی عوام کی پراپرٹی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ اسرائیل اور بھارت جو کچھ کرر ہے ہیں دنیا میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی فورسز نہتے فسلطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مثال قائم کی ہے کہ وہ جومرضی کرے دنیا اسے کچھ نہیں کہہ سکتی۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں صیہونی نیتن یاہو اور ہندوتوا مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ مشعال ملک نے کہا کہ غزہ کے اطراف کی سرحدیں کھول کر عالمی مبصرین کو وہاں جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسرائیلی جارحیت کی صرف مذمت کافی نہیں ہے، امن افواج کہاں ہیں؟ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کیلئے دنیا بھر سے آواز آنی چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button