مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر میں بی جے پی کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں: عمر عبداللہ 

omer abdullah111سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ  علاقے میں بی جے پی کی کامیابی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے پلوامہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے کشمیر میں میدان نہیں چھوڑا بلکہ وہ دوسری پارٹیوں کے نشان پر یہاں الیکشن لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تینوں لوک سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کامیاب ہوگی۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اپنی پارٹی نشان کا استعمال نہیں کر رہی ہے بلکہ ان کا نشان کرکٹ بیٹ اور سیب ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی یہاں اپنی اے، بی ٹیموں کا استعمال کرتی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بی جے پی اسلام آباد ۔راجوری سیٹ پر کس کو سپورٹ کر رہی ہے لیکن پھر بھی اس کو کامیابی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے بی جے پی کے 4سو سیٹیں حاصل کرنے کے دعوے کے بارے میں کہاکہ بی جے پی پہلے جموں وکشمیر اور لداخ کی سیٹوں کو بچائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button