مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :دریائے جہلم میں پانی کی سطح سیلاب کی اعلان کردہ حد سے تجاوز کر گئی

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح سرینگر کے رام منشی باغ اور گیج اسٹیشن پر سیلاب کی اعلان کردہ حد سے تجاوز کر گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رام منشی باغ پر پانی کی سطح 18 فٹ سے زائد ریکارڈ کی گئی جو اعلان کردہ سیلاب کی حدسے معمولی زیادہ ہے۔ تاہم پانی کی سطح خطرے کے نشان 21فٹ سے کافی نیچے ہے تاہم پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق سنگم گیج اسٹیشن پر پانی کی سطح 20 فٹ سے زائد ریکارڈ کی گئی جو انتباہی حد 21فٹ سے کم ہے۔ پامپور میں بھی پانی کی سطح سیلاب کی اعلان کی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔دریائے جہلم کے معاون نالوں میں کھڈوانی کا ویشو نالہ، واچی کا رمبیارا نالہ، بٹ کوٹ کا لدر نالہ، برزلہ کا دودھ گنگا اور دودرہامہ کا سندھ نالہ بھی اپنے انتباہی حدود سے نیچے بہہ رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پانی کی سطح میں اضافہ بڑی حد تک دریائے جہلم تک محدود ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button