مقبوضہ جموں و کشمیر
لوگوں کے غصب شدہ حقوق کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں : فاروق عبداللہ
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی پالیسی بلا لحاظ مذہب وملت ،علاقہ یاذات لوگوں کے مختلف طبقوں کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے پارٹی کے کئی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے سرینگر میں ان سے ملاقات کی، لوگوں کے غصب شدہ حقوق کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کشمیر کی زمین، ملازمتوں اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ این سی صدر نے علاقے کی ترقی، خودمختاری اور انفرادی تشخص کے تحفظ کے لیے پارٹی کے وژن کو اجاگرکیا۔