بھارت
مغربی بنگال:بی ایس ایف اہلکارکی فائرنگ سے دو ساتھی اہلکار ہلاک

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں باڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے بی ایس ایف سیکٹر ہیڈکوارٹرمیں فائرنگ کر کے دو ساتھی اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہکار کی مالدا ضلع میں بی ایس ایف کے 17 میل سیکٹر ہیڈکوارٹرمیں فائرنگ سے 71ویں بٹالین کے دو اہلکاروں 51 سالہ اجے کمار سنگھ اور 37 سالہ امباداس سریش درگو ہلاک جبکہ وکاس ورمہ شدید زخمی ہو گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بی ایس ایف کی 119ویں بٹالین کے ایک اہلکار نے 71ویں بٹالین کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جب وہ کیمپ کے اندر آرام کر رہے تھے۔ملزم کی شناخت چھتیس گڑھ کے رہائشی شیوم مشرا کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے واقعے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیاہے۔






