مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :این آئی اے عدالت میں میاں قیوم دیگر کیخلاف چارج شیٹ دائر

سرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبد القیوم، سابق نائب صدر ایڈووکیٹ اعجاز بیدر، ایڈووکیٹ جی این شاہین اور مرحوم ایڈووکیٹ بلال احمد بٹ کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں سرینگر کی این آئی اے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔
سری نگر کی نامزد این آئی اے عدالت میں چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے تقریبا سولہ برس بعد دپیش کی گئی چارج شیٹ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون(یو اے پی اے)کی دفعہ 13اور انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 188کے تحت عدالت میں دائر کی گئی ہے۔یہ جھوٹا مقدمہ 29مارچ 2010کو میسومہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیاتھا۔تقریبا سولہ سال بعد پولیس کی طرف سے چارج شیٹ دائر کیے جانے کے بعد اب مقدمے کی باقاعدہ رسماعت شروع ہو گی۔ این آئی اے عدالت نے مزید کارروائی کے لیے مقدمے کی سماعت 12اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button