مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور: بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کر دیے

downloadسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں سوپور کے علاقے نوپورہ میں محاصر ے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی بھی کیا۔
بھارتی فوجیوں نے نوپور ہ میں آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔
دریں اثنا، قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج کے آپریشن کے پیش نظر آج تحصیل سوپور کے تمام سرکاری ونجی کالجوں ، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button