مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے مزید 2 نوجوا ن شہید کردیے، ایک شہری زخمی
سرینگر 31اگست(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج( بدھ) شام ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کو 5 ہو گئی۔
فوجیوں نے نوجوانوںکوسوپور کے علاقے بمئی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے علاقے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع شوپیاں کے علاقے ناگہ بل میں تین نوجوانوںکو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیاتھا۔