بھارت

بھارت میں نئی حکومت کیلئے بے روزگاری ایک بہت بڑا چیلنج ثابت ہو گی، رائٹرز رکی رپورٹ میں انکشاف

بھارت میں83فیصد نوجوان بے روزگارہیں، انسانی سمگلنگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

Unemployement

نئی دلی:بھارت میں لوک سبھا کے مرحلہ وار انتخابات کے دوران نریندر مودی کی حکومت کوتیزی سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مودی حکومت بھارت کی بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کیلئے ملازمتیں پیدا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ 2010سے 2019کے دوران نوجوانوں کی مجموعی تعداد کا تقریبا 29.2 فیصد بے روزگاراور تعلیم یا تربیت یافتہ نہیں تھی ۔ حال ہی میں عالمی ادارہ محنت کی طرف سے جاری انڈیا امپلائمنٹ رپورٹ 2024کے مطابق ہر 3میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے ۔سروے کے مطابق 31مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں بھارتی معیشت میں ممکنہ طور پر 6.5فیصد ۔بھارت میں بے روزگاری سے تنگ عوام غیر قانونی طور پر امریکہ اور برطانیہ منتقل ہو رہی ہے۔حال ہی میں 40 ہزار سے زائد بھارتی غیر قانونی طور پر اسرائیل میں روزگار کے حصول کیلئے جا چکے ہیں۔مودی حکومت نے اپنے دور میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز اقدامات کے سوا کچھ نہیں کیا۔ مودی حکومت نے ہر انتخابات کے قریب آنے پر نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے کئے مگر وہ جھوٹ ثابت ہوئے اور اب بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button