مظاہرےمقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموںوکشمیر: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

Sajid Paray Protest in Srinagar

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے کئی علاقوں میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔
سینکڑوں مزدوروں نے گزشتہ روز یوم مزدور پر مقبوضہ علاقے کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کیے اورریلیاں نکالیں۔ مختلف اداروں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سینکڑوں کارکنوں نے سرینگر کے مرکز لال چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیااور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ہمیں نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور ہمیں مسلسل سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم انتظامیہ کو ہماری اجرتوں اور دیگر مسائل کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں ، انتظامیہ ہمارے مطالبات کیطرف توجہ دے ، ہمارے مسائل حل کرے تاکہ ہماری مشکلات دور ہوں۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے کارکنوں نے یوم مزدور کے دن سری نگر میں پی ایچ ای ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوںنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد پرے نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ نے یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود ابھی تک ہمارے مسائل حل نہیں کیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم مسلسل تکالیف اور مشکلات کا شکار ہیں ۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ( سی پی آئی ایم) کے سینکڑوں کارکنوں نے مزدوروں کے حق میں سری نگر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پارٹی رہنماﺅں نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ علاقے کا مزدور طبقہ شدید بدحالی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے اکٹھے ہوں، ہمیں مزدور طبقے کے مسائل کو بھر پور طریقے سے اٹھانا چاہیے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button