مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2اور کشمیری نوجوان جعلی مقابلے شہید
سرینگر28جون(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں2اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا ۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے نوجوانوں کو کپواڑہ میں ان کے گھروں سے حراست میں لیا تھااوربعد ازاں انہیں جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔