بھارت

بھارت کینیڈا میں جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے ، کینیڈین سیکورٹی انٹیلی جنس سروس

indian canada

اوٹاوہ :کینیڈا نے بھارت کو ملک میں غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث قراردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ انکشاف کینیڈین خفیہ ایجنسی کینیڈین سیکورٹی انٹیلی جنس سروس نے رواں ہفتے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیاہے ۔
رپورٹ میں بھارت کو کینیڈا اور دیگر مغربی ممالک میں "غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی "کی سرگرمیوں میں ملوث قراردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارت اور اسکی خفیہ ایجنسی اپنے مذموم مقاصد اور مفادات کے حصول کیلئے کینیڈا میں جاسوسی اور غیر ملکی مداخلت کی سرگرمیوں میں ملوچ رہی۔ کینیڈین سیکورٹی انٹیلی جنس سروس نے اپنی رپورٹ میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد بھارت کی طرف سے کینیڈا کے خلاف سائبر حملوں کا ذکر بھی کیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button