بھارت

بھارتی پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج ,بھارت بھر میں ڈاکٹروں کی طرف سے ہڑتال کا اعلان


نئی دلی 28 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں ڈاکٹروں کی تنظیم فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن نے مختلف ریاستوںمیں اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر بھارتی پولیس کی طرف سے وحشیانہ لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے خلاف کل بروز بدھ کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف پولیس کی کارروائی کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہاکہ کل بروز بدھ کو صبح 8 بجے سے کسی بھی ہسپتال میں کوئی طبی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ بیان میں پولیس کی طرف سے یزیڈنٹ ڈاکٹروں پر وحشیانہ لاٹھی چارج اور خواتین ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر تشدد میں ملوث پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔تنظیم نے مزیدکہا کہ ڈاکٹروں پر پولیس کی وحشیانہ کارروائی سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہم دوبارہ وحشیانہ دور کی طرف جا چکے ہیں اور کیا انتظامیہ کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ جو چاہے کر سکتی ہے اور کیا بھارت میں اختلاف رائے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی؟بیان میں مزید کہاکہ فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن اور اسکی اتحادی تنظیم ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اب تک ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز بند نہیں کی ہیں۔ لیکن انتظامیہ اور بھارتی حکومت نے اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں چھوڑا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام ڈاکٹروں کو متحدہو کر تشدد کا نشانہ بننے والے اپنے ساتھیوں کا ساتھ دینا چاہیے جن پر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا گیا،انہیں سڑکوں پر گھسیٹا گیا اورگرفتار کیاگیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button