بھارت

مودی کا بھارت پرتگال کے خلاف مسلمان ملک مراکش کی شاندار فتح سے خوش نہیں

نئی دہلی13دسمبر(کے ایم ایس)قطر میں ہونے والے فیفا عالمی کپ میں پرتگال کے خلاف مسلمان ملک مراکش کی جیت پر نریندر مودی کی قیادت میں ہندوتوا بھارت خوش نہیں جس کی وجہ سے بھارت بھر میں مراکش کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
سوشل میڈیا پر بھارت کے مختلف شہروں سے ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں پرتگال کے مراکش سے ہارنے کے بعدہندوتوا کارکن پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے پوسٹرز کو پھارٹے،پیٹتے اور پائوں سے روندتے نظر آ رہے ہیں۔ ہندوتوا مظاہرین نے مراکش کے خلاف صرف اس لیے نعرے بازی کی کہ یہ ایک مسلمان ملک ہے اور وہ بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔نفرت انگیز عمل اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ پہلی بارعرب دنیا میں عالمی کپ کے انعقاد کے بعد پہلے رائونڈ میںسعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کی شکست پر مودی کی قیادت میں بھارتی پریشان نظر آئے۔قطر میں ہونے والا ٹورنامنٹ ایک اور شاندار فاتح مراکش کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ مراکش نے ہفتے کے روز پرتگال کو شکست د ی اور سیمی فائنل میں پہنچنے والاپہلا افریقی اور عرب ملک بن گیا۔کھیل کی آخری سیٹی بجتے ہی مراکش کے دارالحکومت رباط میں لوگوں کا سیلاب سڑکوں پرامڈ آیا۔پورے دارالحکومت میں خوشی کے نعروں،گاڑیوںکے ہارن اور آتش بازی سے جشن کاسماع بندھ گیا۔ہزاروںخاندان، خواتین، مرداور بچے مراکشی پرچم کے رنگوں والے سرخ اور سبزکے سمندر میں گاتے، رقص کرتے اور موسیقی کے آلات بجاتے نظرآئے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہو گئی جوٹریفک بلاک کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button