مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ : جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، بارودی سرنگیں پھٹ گئیں

fir ra

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب جنگل کو ایک تباہ کن آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بھارتی فوجیوں کی طر ف سے جنگل میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگیں آتشزدگی کے باعث پھٹنا شروع ہو گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پونچھ میں مینڈھر سب سیکٹر میں منکوٹ کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ جنگل میں آگ لگنے سے کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سامبا اور جموں اضلاع کے جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس سے کافی نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ سامبا کے علاقے پورمنڈل میں بھی آگ شروع ہوئی اور جلد ہی قریبی علاقوں میں پھیل گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button